روپے کی قدر میں بہتری ،انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا

روپے کی قدر میں بہتری ،انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا
روپے کی قدر میں بہتری ،انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈالر کی اُوڑان تھمنے لگی کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 48پیسے سستا ہونے کے بعد 207روپے کا ہو گیا ہے ۔

سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپرمثبت رجحان نظر آیا ہے ،ہنڈرڈ انڈیکس میں 681پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 41ہزار 704پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ جمعہ کوانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا تھا اوردوران ٹریڈنگ 1 روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر207 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید :

قومی -بزنس -