سدھو موسے والا کے ریلیز ہونے والے نئے گانے ” ایس وائے ایل “ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی 

سدھو موسے والا کے ریلیز ہونے والے نئے گانے ” ایس وائے ایل “ کو یوٹیوب سے ...
سدھو موسے والا کے ریلیز ہونے والے نئے گانے ” ایس وائے ایل “ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں قتل ہونے والے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے کو یوٹیوب نے ہٹا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو کی موت کے بعد ریلیز ہونے والا گانا ”ایس وائی ایل“ صرف بھارت میں یوٹیوب چینل پر نہیں دیکھا جاسکتا تاہم دیگر ممالک میں یہ گانا دیکھا اور سنا جاسکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی قانونی شکایت پر یوٹیوب نے بھارت ریجن سے یہ گانا ’ریموو‘ کیا۔ بعض طبقہ اس گانے کو متازع قرار دے رہا ہے، جس میں بھارتی پنجاب میں پانی کے مسائل سمیت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ گانے میں سکھوں کا جھنڈا بھی دکھایا گیا ہے۔
رواں ماہ 23 جون کو ریلیز ہونے والا گانا ”ایس وائی ایل“ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر چھا گیا، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اس گانے کے خوب چرچے سنے گئے۔یاد رہے کہ 29 مئی کو سدھو موسے والا کو ریاست پنجاب کے مانسا ضلع میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -