پنوعاقل کے قریب ایل پی جی ٹینکرز کو آگ لگ گئی، 3افراد جھلس کر جاں بحق

پنوعاقل کے قریب ایل پی جی ٹینکرز کو آگ لگ گئی، 3افراد جھلس کر جاں بحق
پنوعاقل کے قریب ایل پی جی ٹینکرز کو آگ لگ گئی، 3افراد جھلس کر جاں بحق

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنوعاقل کے نواحی علاقے سانگھی میں ایل پی جی کے ٹینکرز کو آگ لگ گئی، 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق پنوعاقل سانگھی تھانے کی حدود اور سانگھی شہر کے قریب غیر قانونی طور پر ایل پی جی چلانے والے کارخانے میں گیس کے بھرے ٹینکر سے دوسرے ٹینکر میں گیس منتقل کی جا رہی تھی کہ اس دوران ٹینکرز کو آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے باعث 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جن میں سے 2پنوعاقل کے رہائشی تھے اور ایک ٹینکر ڈرائیور ملتان کا رہائشی تھا، تینوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ہسپتال پنوعاقل پہنچا دیا گیا۔  

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -