اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کارکیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد 

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کارکیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد 
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کارکیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں  کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما داود غزنوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترامیم کیخلاف درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی ۔

  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی، توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا۔

  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے، ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا،پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

مزید :

قومی -