انگلش لینگوئج سکول دبئی کی جانب سے اے لیول گریجویشن کی پروقار تقریب کا اہتمام

انگلش لینگوئج سکول دبئی کی جانب سے اے لیول گریجویشن کی پروقار تقریب کا اہتمام
انگلش لینگوئج سکول دبئی کی جانب سے اے لیول گریجویشن کی پروقار تقریب کا اہتمام

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) انگلش لینگوئج سکول (ELS) دبئی میں اے لیول گریجویشن کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خاں مہمان خصوصی تھے-

تقریب میں طلباء، ان کے والدین اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی- یہ تقریب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ہال میں ہوئی- تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا سکول کے ایکٹنگ پرنسپل محمد عاطف نے سکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی شبانہ روز کاوشوں سے سکول کا معیار بلند ہوا اور تقسیم انعامات کی اس پروقار تقریب کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا-تقریب ہذا میں  سکول کے بورڈ آف گورنرزحسن ابراہیم ہوکل ،محمد راشد اشرف ،بلال احسن ،احمد جیدی کے علاوہ  پاکستان کمیونٹی کی ممتاز شخصیت مسرور احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ  نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت ہی قوموں کو ترقی کی نئی منازل پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے-  قونصل جنرل حسن افضل خاں نے انگلش  لینگوئج سکول کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ طالب علم معاشرے میں ترقی کاضامن ہوتا ہے-

قونصل جنرل حسن افضل نے کامیاب طلبا کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی- انہوں نے طلبا میں انعامات تقسیم کیے جبکہ سکول انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی حسن افضل خاں اور ممبرز بورڈ آف گورنرزکو خصوصی شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی پیش کی گی- 

مزید :

تارکین پاکستان -