مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے صدر جان قادر کی قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات

مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے صدر جان قادر کی قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات
مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے صدر جان قادر کی قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  یو اے ای کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے بارے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے پی ایم ایل این مینارٹی ونگ امارات  کے صدر جان قادر، مسلم لیگ (ن) امارات کے نائب صدر محمد شہزاد بٹ اور خسرون جمیل خان نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات کی اور انہیں غریب اور مجبور قیدیوں کی رہائی کے بارے ایک یاد داشت پیش کی-

اس موقع پر وفد نے امارات میں موجود پاکستانیوں کو در پیش دیگر مسائل کے بارے بھی اگاہ کیا گیا- جس پرقونصل جنرل نے قیدیوں کی رہائی اور دوسرے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا- کمیونٹی کو در پیش مسائل ہمدردی سے سننے پروفد کے ارکان نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا-