محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 32، کراچی 38، پشاور 28، کوئٹہ 25، گلگت 17، مری 18 اور مظفر آباد میں پارہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 36 سے 38، قلات میں 31 سے 33 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔گوادر میں درجہ حرارت 34 سے 36، جیونی میں 33 ، نوکنڈی، سبی میں47 سے49، تربت میں 42 سے 44 سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -