کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز،بلاول بھٹو آج افتتاح کریں گے

کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز،بلاول بھٹو آج افتتاح کریں گے
کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز،بلاول بھٹو آج افتتاح کریں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

نجی ٹی  وی "دنیا نیوز "کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی تا ٹاور تک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائیگا، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بس سروس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،افتتاحی تقریب آج ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزراشرکت کریں گے۔

کراچی کے لئے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

مزید :

قومی -