یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونیوالا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونیوالا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم ...
یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونیوالا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا ءکی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں۔ تر جما ن یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونیوالا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطا بق یوٹیلیٹی سٹورز پرخریداری کیلئے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی خریدا ری کیلئے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ترجمان نے بتایا خریداری کے بعد کسٹمرکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا۔ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلیٹی سٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے جبکہ سٹورز پر چاول اور دالو ں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -