پی آئی اے کی ملائیشیا کیلئے  لاہور سے پروازوں کا سلسلہ بحال

پی آئی اے کی ملائیشیا کیلئے  لاہور سے پروازوں کا سلسلہ بحال
پی آئی اے کی ملائیشیا کیلئے  لاہور سے پروازوں کا سلسلہ بحال

  

لاہور(این این آئی)پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا۔کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز اتوار کی صبح لاہور سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے۔ وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ائیر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ لاہور سے اب براہ راست اندرون و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔ لاہور سے گلگت اور سکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں اور اب باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں۔ ان پروازوں کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ائیرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور -