بھارت میں چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ 

بھارت میں چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ 
بھارت میں چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ 

  

روڑکی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے علاقے روڑکی میں خاتون اور اس کی چھ سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افوسناک واقعہ سامنے آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ ضلع ہردوار کے علاقے روڑ کی میں پیش آیا، پولیس کا کہناہے کہ خاتون پیرن کالیار سے اپنی بیٹی کے ہمراہ رات کے وقت گھر کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں ایک شخص جس کی شناخت سونو کے نام سے ہوئی ہے ، نے انہیں لفٹ دینے کی پیشکش کی ، سونو کے کچھ دوست بھی اس وقت گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہناہے کہ سونو اور اس کے دوستوں نے خاتون اور اس کی بچی کو چلتی ہوئی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر نہرے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ، خاتون کا کہناہے کہ وہ واضح طور پر نہیں بتا سکتی کہ گاڑی میں کتنے لوگ تھے ، اس نے بتایا کہ جو لڑکا گاڑی چلا رہا تھا اسے باقی دوست سونو کہہ کر آواز رہے تھے ۔

پولیس کا کہناہے کہ خاتون اور اس کی بچی کو روڑکی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -