سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

  

کراچی (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کیسز میں اضافے پر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق ہر مسافر کیلئے  ماسک کی پابندی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں اندرون ملک پروازوں میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح مجموعی شرح 2.85 فیصد  رہی۔

مزید :

تفریح -