سری لنکا کو سستے تیل کی تلاش ، روس اور قطر سے امیدیں
اسلام آباد (آن لائن)سستے تیل کے حصول کے لیے سری لنکا نے اپنی نظریں روس اور قطر پر جمالیں، وزرا تیل کے لئے ماسکو اور دوحہ جائیں گے۔ کولمبو سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ سری لنکن وزیر توانائی رعایتی شرائط پر تیل کے حصول کی بات چیت کے لیے آج قطر جائیں گے۔ جبکہ 2 سری لنکن وزرا روسی تیل کی خریداری پر بات چیت کے لیے روس جائیں گے۔واضح رہے کہ سری لنکا نے گزشتہ ماہ دبئی کی کمپنی کے ذریعے 90 ہزار ٹن روسی تیل خریدا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن وزرا اب براہِ راست روسی حکومت سے تیل کی خریداری کے لیے بات چیت کریں گے۔سری لنکن وزیر توانائی نے گزشتہ روز صرف 2 روز کا ایندھن ذخائر باقی رہنے جانے کے متعلق بتایا تھا۔