بلوچستان کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم کاآغاز,12لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

بلوچستان کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم کاآغاز,12لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے ...
بلوچستان کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم کاآغاز,12لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے 18 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی جس میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق بلوچستان میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے مہم شروع کردی گئی ہے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے 4 ہزار 900ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

ایمر جنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، خضدار، نوشکی سمیت دیگر اضلاع کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -