فرحان سعید نے عروہ حسین سے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

فرحان سعید نے عروہ حسین سے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
فرحان سعید نے عروہ حسین سے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے گلوکار اور ادکار فرحان سعید اور ادکارہ عروہ حسین کے درمیاں علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں ۔ تاہم اب ایک انٹرویو میں فرحان سعید نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ نہیں, "ہم ٹھیک ہیں۔"

تفصیلات کے  مطابق ادکار فرحان سعید اور عروہ حسین پاکستانی خوبصورت جوڑیوں میں شامل ہیں ،لیکن اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر 2021 میں سامنے آئی تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ حال ہی میں فرحان نے ایک مقامی پبلیکیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ،ہم ٹھیک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اور عروہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم اپنی زندگی کو پبلک نہیں کریں گے کیونکہ عوام کے پاس ہر چیز کے بارے میں کہنے کیلئے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تکل رکھنا چاہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ادکار وگلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی شادی 16 دسمبر 2016 کو لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -