این سی او سی نے دوران سفر ماسک لازمی قرار دے دیا

این سی او سی نے دوران سفر ماسک لازمی قرار دے دیا
این سی او سی نے دوران سفر ماسک لازمی قرار دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے پیش نظر ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی، ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے مسافر فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

قومی ادارہ برائے صحت میں این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا صورتحال پر غور کیاگیا، این آئی ایچ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک کے کچھ شہروں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا ہے، مہلک وائرس کے شکار مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85فیصد ریکارڈ کی گئی ،جبکہ  87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

مزید :

قومی -کورونا وائرس -