حمزہ شہباز کا شاہدرہ میں لاپتہ بچے کے قتل کا نوٹس،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

حمزہ شہباز کا شاہدرہ میں لاپتہ بچے کے قتل کا نوٹس،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
حمزہ شہباز کا شاہدرہ میں لاپتہ بچے کے قتل کا نوٹس،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

  

لاہور(جاوید اقبال  سے)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے شاہدرہ میں لاپتہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےانسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پنجاب )سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب کو ہدایت دی کہ بچے کے قاتل کو جلد گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے،معصوم بچے کو قتل کرنے والا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں،مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی اور لواحقین کو جلد  انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -