وزیر اعلیٰ پنجاب سے جے یو آئی (ف)وفد کی مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے جے یو آئی (ف)وفد کی مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے جے یو آئی (ف)وفد کی مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں ملاقات

  

لاہور(جنرل رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں جمیعت علمائے اسلام (ف)کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،عمومی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، ملاقات  میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ مذہبی رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے،معاشرے میں عدم تشدد کے کلچر کے فروغ کےلئے علماکی اہمیت مسلمہ ہے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری نے حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی بجٹ پیش کرنے پر سراہا ،ملاقات میں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا امجد خان،صوبائی صدر مولانا عتیق الرحمن بھی شریک تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -