ملک میں پٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ،امپورٹ بل کم ہونےکا امکان

ملک میں پٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ،امپورٹ بل کم ہونےکا امکان
ملک میں پٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ،امپورٹ بل کم ہونےکا امکان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں پٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ہوئی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے آئل کمپنیوں کے حوالے سے بتایا کہ   پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رحجان دیکھا گیا ہے، ملک میں یومیہ 25 ہزار ٹن کھپت کم ہوکر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے،آئل کمپنیوں کا کہنا ہےکہ 16 جون کے بعد سے ڈیزل اور  پٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی ہوئی ہے۔

آئل کمپنیوں کے مطابق  یہی رحجان برقرار رہا تو  آئل امپورٹ کم ہوگی جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -