نائٹ کلب سے 22 افراد کی لاشیں برآمد
کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے ایک نائٹ کلب میں پراسرار طور پر 22 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نائٹ کلب پہنچی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے علاقے سینری پارک میں واقع ٹیورن نائٹ کلب میں پیش آیا ہے۔
پولیس کے صوبائی سربراہ بریگیڈیئر تھیم بنکوسی کینانا کا کہنا تھا کہ ”تاحال ان لوگوں کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور ہسپتال سے مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔“ کینانا نے بتایا کہ مرنے والے تمام افراد کی عمریں 18سے 20سال کے درمیان تھیں۔