قیدی نے جیل میں مبینہ خود کشی کرلی

قیدی نے جیل میں مبینہ خود کشی کرلی
قیدی نے جیل میں مبینہ خود کشی کرلی
سورس: File

  

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں  قیدی نے مبینہ خود کشی کرلی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قیدی وسیم میمن نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔   قیدی کا تعلق کراچی سے تھا  اور وہ 38 کلوچرس رکھنے کے الزام میں قید تھا۔قیدی  کی مبینہ خودکشی کے معاملےکی سیکنڈایڈیشنل سول جج،  ڈی ایچ او اور سول سرجن تحقیقات کریں گے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -جیکب آباد -