ریاست نیویارک میں پرائمری انتخابات کل ہوں گے

ریاست نیویارک میں پرائمری انتخابات کل ہوں گے
ریاست نیویارک میں پرائمری انتخابات کل ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری) امریکی ریاست نیویارک  میں پہلے مرحلے کے پرائمری انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی ،  گزشتہ ایک ہفتے سے "ارلی ووٹنگ" بھی جاری ہے. اس پرائمری میں سب سے بڑا مقابلہ نیو یارک سٹیٹ کی گورنر شپ کا ہے، جس میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں کے ووٹوں پر متعدد امیدوار میدان میں ہیں. چونکہ یہ ایک پرائمری ہے، ووٹر صرف اپنی رجسٹرڈ پارٹی وابستگی کے مطابق بیلٹ پر ووٹ دیتے ہیں.  نیو یارک سٹی میں ووٹنگ صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی. گورنر کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر، ممبران سٹیٹ اسمبلی، ججز اور پارٹی پوزیشن کے امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا. 

سب سے بڑا مقابلہ نیویارک کے گورنر کا ہے جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے گورنر کے تین  امیدوار ہیں۔  نیویارک کی موجودہ گورنر کیتھی ہوچل، ٹام سوزی، (لانگ آئی لینڈ سے کانگریس مین) اور جمانے ولیمز ( نیو یارک سٹی کے پبلک اٹارنی) ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار ہیں. گورنر کے لیے چار ریپبلکن امیدوار  بھی میدان میں ہیں۔ کانگرس مین لی زیلڈن ،  ہیری ولسن  اور اینڈریو جیلانی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ اس موسم گرما میں نیویارک کا واحد پرائمری الیکشن نہیں ہے. چونکہ اضلاع کو دوبارہ تشکیل کیا گیا تھا اس لیے   کانگریس اور ریاستی سینیٹ کے پرائمری انتخابات بروز منگل 23 اگست کو ہوں گے.