پولیس کا ریو پارٹی پر چھاپہ، 8 افراد گرفتار

پولیس کا ریو پارٹی پر چھاپہ، 8 افراد گرفتار
پولیس کا ریو پارٹی پر چھاپہ، 8 افراد گرفتار
سورس: File

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی پولیس نے ایک ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر آٹھ افراد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے ضلع کلو میں ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر آٹھ افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ روپے نقدی، شراب کی 200 بوتلیں، 88 گرام چرس  برآمد کرلی گئی۔ تمام ملزمان کی عمریں 23 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 24 سالہ کشش گلیانی نے موسیقی چلانے کیلئے اجازت لی تھی لیکن جب پولیس پارٹی میں پہنچی تو وہاں منشیات استعمال ہو رہی تھیں۔

مزید :

جرم و انصاف -