سردار تنویر الیاس نے صدر آزاد کشمیر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

سردار تنویر الیاس نے صدر آزاد کشمیر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی
سردار تنویر الیاس نے صدر آزاد کشمیر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ریاست کے صدر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری بڑے بھائی ہیں،ان کی رہنمائی میں حکومت آزادکشمیر ترقی اور خوشحالی کی طرف رواں دواں ہے۔ تحریک انصاف کے اندر مکمل اتحاد،یکجہتی اور اتفاق رائے موجود ہے،یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات کے بعد آزادکشمیر میں تحریک انصاف کا کوئی ووٹ جماعت سے باہر نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صدر  اور وزیراعظم کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے،اختلافات کے حوالے سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں،مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عناصر کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ تحریک انصاف  کے اندر تمام فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بجٹ تقریر سے قبل صدر ریاست سے خصوصی ملاقات میں اہم معاملات پر ان سے رہنمائی حاصل کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -