کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی کے بعد خدمات کا خسارہ 90فیصد کم ہوگیا

کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی کے بعد خدمات کا خسارہ 90فیصد کم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی کے بعد خدمات کا خسارہ 90فیصد کم ہوگیا۔ جولائی سے فروری 2013 ءکے دوران خدمات کا خسارہ 17کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔ گذشتہ سال آٹھ ماہ میں 1ارب 88 کروڑ ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات 4 ارب 86 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ درامدات 5ارب 4کروڑ ڈالر تک محدود ہوگئیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سی ایف ایس کی وصولی کے بعد خدمات کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ بھی بہتری کی اہم وجہ ہے۔

مزید :

کامرس -