تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ترقی کاخواب شرمند ہ تعبیر نہیں ہوسکتا:وارث شاہین
لاہور(پر) معیاری تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ملکی ترقی وخوشحالی کاخواب شرمند ہ تعبیر نہیں ہوسکتاکیونکہ ملک وقوم کی ترقی کاراز تعلیمی ترقی میں مضمر ہے ان خیالات کااظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسروارث علی شاہین نے جامعہ نعیمیہ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کے تقدیر بدلنے کےلئے علم کےساتھ عمل صالح اور جذبہ حب وطنی کوبھی پروان چڑھایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ علم وعمل سے عناصر انسانیت کا قتل عام کرکے اسلا م کو بدنام اور پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکررہے ہیں پاکستان کا آئین تمام مکاتب فکر کے علماءکا بنایا ہوامتفقہ آئین ہے قوم کو کسی دہشتگردکے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں پاکستان کا آئین حکمرانوں کو نفاذ شریعت کا پابند بناتا ہے لہٰذا نفاذ شریعت کے لیے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد ہونی چاہیے حکومت کو ملک میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملاً اقدامات کرنا ہوں گے۔
