مغرب کی طرف سے قادیانیوں کی حوصلہ افزائی ناقابل برداشت ہے،اشرف جلالی

مغرب کی طرف سے قادیانیوں کی حوصلہ افزائی ناقابل برداشت ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ شان رسول ﷺپر پہرہ دینے کے لیے قوم پُر عزم دیکھائی دیتی ہے دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود شان رسول ﷺ کانفرنس میں لاکھوں عاشقان رسول ﷺ کا اپنے ذاتی اخراجات پر پہنچنا سرو ر کونین ﷺ کے ساتھ جدا گانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت کی طرف سے خاطر خواہ سیکورٹی نہ ہونے کے باوجود ”الغالبون “کے پانچ سو نوجوانوں نے اتنے بڑے اجتماع کی کامیاب سیکورٹی کے فرائض نبھا کے اپنی تنظیمی سیرت کا مظاہرہ کیا ہے حکومت نے اسی روز اپنے چند سو افراد کے پروگرام کے لیے پولیس کے جوانوں کی بے تحاشا نفری کھڑی کر کے اور ہزاروں علماءومشائخ قائدین اور لاکھوں افراد کے اجتماع کے لیے بیس پچیس سپاہی بھیج کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ حکومتی مسائل اور ادارے ان کی ذاتی جاگیرہیں ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والالاہور میں تحریک صراط مستقیم پاکستان”صراط مستقیم علماءکونسل ،جلالیہ علماءفورم ،الغالبون ،اور بزم جلالیہ کے اراکین کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کیا انہوں نے کہا کہ حالات کے بدلنے سے نظریات تبدیل نہیں ہوتے تحفظ ناموس رسالتﷺ کے سلسلہ میں آج کے مسلمانوں میں قرون اولی کے مسلمانوں کی جھلک نظر آتی ہے مغرب کی طرف سے قادیانیوں اور توہین رسالت کے مجرموں کی سر پرستی اور حوصلہ افزائی کاسلسلہ ہمارے لیے ناقابل برداشت اور کھلم کھلا دہشت گردی ہے ۔