یوم پاکستان ہم سے تجدیدعہدوفا کا تقاضا کرتا ہے،شاہداقبال
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی نائب صدرمحمدشاہداقبال نے کہا ہے کہ23مارچ یوم پاکستان ہم سے تجدیدعہدوفا کا تقاضا کرتا ہے دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت اورضمانت ہے اپنے نظریات سے انحراف جبکہ اپنے شہیدوں اورغازیوں کوفراموش کرنیوالی اقوام نشان عبرت بن جاتی ہیں قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے انحراف نے ہمیں دوبارہ ایک قوم سے ہجوم بنادیا،ہم باہمی نفاق اورآپس میں نفرت کے متحمل نہیں ہوسکتے وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت اورتعمیری سیاست میں ہمیں بابائے قوم ؒ کے افکار کی جھلک ملتی ہے وہ سعودیہ کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے 74ویں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے محمدشاہداقبال نے مزید کہا کہ مادروطن پاکستان کیلئے مسلم لیگ (ن) اوروزیراعظم میاں نوازشریف کادم غنیمت ہے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کامحورومرکز اسلام ،پاکستان اورعوام ہیں وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوسرے دورمیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے اوراب اللہ تعالیٰ نے چاہاتوان کے تیسرے دورمیں پاکستان کامیاب اقتصادی دھماکے کرے گاپاکستان کا پرآشوب دور عنقریب ختم ہوجائے گا ،وزیراعظم میاں نوازشریف کے سواکوئی سیاستدان پاکستان کے ہر دردکی دوانہیں کرسکتا پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی وزیراعظم میاں نوازشریف کے پاس ہے بلاشبہ بابائے قوم محمدعلی جناح ؒ کاکوئی متبادل نہیں مگروزیراعظم میاں نوازشریف کاسیاسی کردارافکارقائدؒ کاآئینہ دار ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف حضرت اقبال ؒ کے تصورشاہین کی تصویر اورقائداعظم ؒ نے پاکستان کیلئے جوخواب دیکھا اس کی تعبیرہیں۔افتخار محمد چوہدری جیسے نے بطور چیف جسٹس آف پا کستان نے ملک سے کر پشن اور اناانصافی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ ملک کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے اور اب افتخارمحمد چوہدری سیاست میں آئیں گے تو پا کستان کے عوام انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور ان جیسا محب وطن لیڈر ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے اور عوام کو ان کے ساتھ میں آنے کا انتظار ہے اور افتخار محمد چوہدری سیاسی میدان میں کا میاب ہونگے ۔
