پاکستانی قوم میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں، ڈاکٹر رفیق احمد
لاہور (نامہ نگار خصوصی) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئر مین ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں،اس قوم کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔لاہور ہائیکورٹ بار میں اسلامک لائرز فورم کے زیر اہتمام حصول پاکستان کے مقصد کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے اپنی نوجوان نسل کو اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ نہیں کیااور نہ یکساں نظام تعلیم رائج کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی بنیادی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر ملکی ترقی اور سالمیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ ہمیںقائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو خصوصی اہمیت دے کرانکی سوچ میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے تاکہ انکا اعتماد بحال ہو اور وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
