امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال حکمرانوں کی نااہلی ہے،محمد مدنی
لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصافکے رہنما اور این اے 119 کے ٹکٹ ہولڈر محمد مدنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے، اپنی نااہلی چھپانے کے لئے دہشت گردوں پرذمہ داری ڈال کرجان نہیں چھڑوا سکتے دن دیہاڑے خواتین کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں یہ دہشت گردی کی وجہ نہیں بلکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور صوبے میں جرائم میں اس حد تک اضافہ ہو چکا ہے کہ جرائم پیشہ لوگ پنجاب کو اپنے لئے محفوظ ترین پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔
۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن )مزید حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔
