کوریا نے پاکستان کو بھارتی‘انجن سپلائی کردیئے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے زیرانتظام چلنے والے ادارے این ایل سی کو ریلوے انجن فراہم کرنے والی کوریائی کمپنی نے ’بھارتی ‘ انجن سپلائی کردیے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق کوریا سے آنے والے انجنوں پر بھارتی پرچم والا رنگ کیا گیا تھا جس پر نظر پرتے ہی کوارٹر ماسٹر جنرل نجیب اللہ نے فوری طور پر بھارتی ’ترنگے‘پر رنگ پھیرنے کا حکم دیدیا اور ہندوستانی پرچم کا تاثر ختم کردیا۔ این ایل سی نے یہ انجن مال گاڑیاں چلانے کیلئے منگوائے ہیں۔
