امریکہ کی سعودیہ سے چھ دہائیوں پر محیط دوستی خطرے میں پڑ گئی:برطانوی اخبار

امریکہ کی سعودیہ سے چھ دہائیوں پر محیط دوستی خطرے میں پڑ گئی:برطانوی اخبار
امریکہ کی سعودیہ سے چھ دہائیوں پر محیط دوستی خطرے میں پڑ گئی:برطانوی اخبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک برطانوی اخبارنے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اب وقت ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ کھل کر بات کرے، ”پٹیرو ڈپلومیسی“ امریکی حمایت کی جگہ نہیں لے سکتی، سعودی عرب کا محور اب امریکہ نہیں، ایشیاءہے۔ ”فنانشل ٹائمز“ اخبار نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی دوریوں کے متعلق اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب اب یقین کرچکا کہ اوباما انتظامیہ ناقابل یقین اور فیصلے کی قوت سے محروم ہے. اس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال میں امریکہ کا سعودی عرب کی منشاء کے مطابق کردار  ادا نہ  کرنا بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے بھی اپنی خارجہ پالیسی کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور اب وہ امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک سے دفاعی معاہدے کر رہا ہے ۔رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ شاہ عبداللہ کے والد عبدالعزیز اور امریکی صدر فرینکلن روز ویلٹ سے استوار چھ دہائیوں کے تعلقات میں پہلی بار خدشات کو تقویت ملی اور ان کا اتحاد ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔