اے وی سی اور اے سی ایل سی کی مشترکہ کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
کیپشن: karachi
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اے وی سی اور اے سی ایل سی نے خدا کی بستی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغواءبرائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں ملوث دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان اغواءبرائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور گینگ وار کیلئے کام کر رہے تھے۔ گرفتار ملزم مغوی لوگوں کو لیاری اور اطراف کے علاقوں میں قید رکھتے تھے جبکہ انہوں نے 2خواتین سمیت 4 افراد کو قتل بھی کیا ہے جبکہ ان میں سے ایک ملزم اس سے پہلے متعدد بار جیل جا چکا ہے۔
