ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میںانگلینڈ نے سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ مہیلا جے وردھنے 89 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلش فیلڈرز نے باﺅلرز کا ساتھ نہ دیا اور کئی اہم کیچز ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ مس فیلڈ کرتے رہے۔ سری لنکا کے جے وردھنے 0 کے انفرادی سکور پر کیچ پکڑا گیا تاہم فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے پاس گیا جس نے انہیں ناٹ آﺅٹ قرار دیا۔ اس کے بعد جے وردھنے کسی بھی باﺅلر کو خاطر میں نہ لائے اور گرﺅانڈ کے چاروں جانب خوب صورت شاٹس کھیلیں، انہوں نے 51 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈرن بیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف ایلکس ہیلز کی شاندار سنچری کی بدولت آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلکس ہیلز نے 116 رنز بنائے اور مورگن نے 57 رنزبنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکا کی جانب سے نوان کلاسکیرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
