گھر سے بھاگنے والے شوہر کو دبئی پولیس نے ڈھونڈ نکالا

گھر سے بھاگنے والے شوہر کو دبئی پولیس نے ڈھونڈ نکالا
گھر سے بھاگنے والے شوہر کو دبئی پولیس نے ڈھونڈ نکالا

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی بچوں کو متحدہ عرب امارات میں بے یار و مددگار چھوڑ کر امریکا فرار ہوجانے والے افریقی شخص کو گھر واپس لانے کے لئے پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:مسلم شہر کے لئے بڑا اعزاز، دنیا کا بہترین شہر قرار

اخبار ”امارات الیوم“ کے مطابق افریقی شخص اپنے بیوی بچوں کو بے سہارا چھوڑ کر امریکا بھاگ گیا اور اطلاعات کے مطابق وہاں پر نئی شادی بھی کرچکا ہے۔ خاتون نے روزمرہ اخراجات اور خصوصاً گھر کے کرائے کی ادائیگی میں پیش آنے والی سخت مشکلات کے بعد اپنے شوہر کی گمشدگی کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے مفرور شخص کے بھائی سے اس کا فون نمبر حاصل کرنے کے بعد امریکہ میں اس سے رابطہ کیا جس پر اس کا کہنا تھاکہ وہ جلد واپس آکر اپنے بیوی بچوں کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ دوسری جانب خاتون کو جب شوہر کی نئی شادی کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے اس کی واپسی کی بجائے طلاق لینے میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس