وہ ملک جہاں شادی سے قبل گندے انڈے اور کوڑا پھینکا جاتا ہے

وہ ملک جہاں شادی سے قبل گندے انڈے اور کوڑا پھینکا جاتا ہے
وہ ملک جہاں شادی سے قبل گندے انڈے اور کوڑا پھینکا جاتا ہے

  


ایڈنبرا (نیوز ڈیسک) شادی سے پہلے ہونے والی دلہن کو عام طور پر زیادہ سے زیادہ حسین و جمیل بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں لیکن سکاٹ لینڈ میں ہونے والی دلہن کے ساتھ ناقابل یقین حد تک برا سلوک کیا جاتا ہے۔

یہاں روایت پائی جاتی ہے کہ شادی سے پہلے لڑکی کی سہیلیاں اور خاندان والے ایک رسم کے دوران اس پر گندے انڈوں، خراب دودھ، کوڑا کرکٹ اور ہر غلیظ چیز سے بھری بالٹیاں انڈیلتے ہیں۔ اس رسم کے ذریعے ہونے والی دلہن کا امتحان لیا جاتا ہے اور اسے پیغام دیا جاتا ہے کہ اگر وہ اس تکلیف دہ رسم کو برداشت کرسکتی ہے تو اسے شادی کرنا چاہیے ورنہ اکیلی رہنا ہی بہتر ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس رسم کے ذریعے لڑکی کو شادی کے بعد کے مسائل کی ایک جھلک ملتی ہے اور وہ بہتر فیصلہ کرسکتی ہے.

دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ہیں کیونکہ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس