بھارتی جوڑے کو موٹر سائیکل شرمناک سفر بے حد مہنگا پڑا،فیس بک نے پھنسا دیا

بھارتی جوڑے کو موٹر سائیکل شرمناک سفر بے حد مہنگا پڑا،فیس بک نے پھنسا دیا
بھارتی جوڑے کو موٹر سائیکل شرمناک سفر بے حد مہنگا پڑا،فیس بک نے پھنسا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر گووا میں دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پر موٹرسائیکل سواری کے دوران نیم برہنہ ہوکر جنسی حرکات کرنے والے جوڑے کی تصاویر فیس بک پر آنے کے بعد پولیس نے بے حیاءخاتون اور مرد کا سراغ لگالیا ہے۔

دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ہیں کیونکہ۔۔۔
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاستدان ایم پی وشنو سوریا نے اپنے فیس بک پیج پر ایک قابل اعتراض تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا، ”موٹرسائیکل سواری کے دوران جنسی حرکات کریں۔ کوئی آپ کو نہیں روکے گا۔ یہ گووا ہے۔ یہ بیہودہ حرکت دن کی روشنی میں مندووی پل کے اوپر کی گئی۔ کسی ایک بھی پولیس والے نے انہیں نہیں روکا۔ ایک راہ گیر نے یہ تصویر بنائی۔ آپ کیا کہتے ہیں؟“ سیاستدان کے اظہار برہمی کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے رینٹ پر موٹرسائیکل لی اور نیم برہنہ ہوکر گووا شہر کے مصروف ترین سیاحتی علاقے میں دوران ڈرائیونگ شرمناک حرکات کرتے رہے۔ گرفتار ہونے والے جوڑے نے جرم کا اعتراف کرلیا اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہیں ایک ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -