بپھری بیگم کا کلاس کے دوران خاتون ٹیچر پر زور دار حملہ

بپھری بیگم کا کلاس کے دوران خاتون ٹیچر پر زور دار حملہ
بپھری بیگم کا کلاس کے دوران خاتون ٹیچر پر زور دار حملہ

  


میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) میکسیکو میں خاوند کے ساتھ معاشقہ چلانے کا الزام لگاتے ہوئے ایک خاتون نے کمرہ جماعت میں گھس کر استانی پر وحشیانہ حملہ کردیا اور طلبا اور دیگر اساتذہ کے سامنے مار مار کر اس کا برا حال کردیا۔

مزید پڑھیں:خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبر یں تو اکثر آتی ہیں لیکن اس نوجوان لڑکی نے ایسا خوفنا ک قدم اٹھا یا جو کسی بھی لڑکے کے ہوش اڑا دے

مقامی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی شہر ہیمانگلو کے ایک سکول میں 32 سالہ سکول ٹیچر مارسیلا طلبا کو پڑھانے میں مصروف تھی کہ 35 سالہ لیلیا پھنکارتی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی اور ٹیچر پر جھپٹ پڑی۔ اس نے خاتون ٹیچر کو گھونسوں، تھپڑوں اور ٹھڈوں کا نشانہ بنایا اور فرش پر لٹا کر شدید تشدد کرتی رہی۔ اس دوران طلبا اور دیگر اساتذہ نے خاتون ٹیچر کی مدد کرنے کی بجائے ویڈیو بنانا شروع کردی اور خوفناک مناظر سے بھرپور ایک منٹ کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون سکول کے ایک طالبعلم کی ماں ہے اور تاحال یہ واضح نہیں کہ اس کے الزامات کس حد تک درست ہیں مگر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس