گمشدہ ملائیشین طیارہ،بلآخر مرحوم پائلٹ کی بیوی نے خاموشی توڑ دی،تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالے
کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشین ایئرلائن کی پرواز MH370 کے لاپتہ ہونے کے تقریباً ایک سال بعد طیارے کے پائلٹ کی اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشافات کردئیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مسافر طیارے کی تباہی کے پیچھے ایئر لائن کی غفلت کا انکشاف ، پائلٹوں کی ہڑتال کی دھمکی
گزشتہ ایک سال کے دوران اس حادثے سے متعلق ہر بات معمہ بنی رہی ہے لیکن اب نیوزی لینڈ کے دو صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے طیارے کے کپتان ظاہری احمد شاہ کی اہلیہ فائزہ خانم نے دھماکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔ ملائیشین حکام کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ طیارے کی طرف سے کنٹرول ٹاور کو آخری الفاظ ”گڈ نائٹ ملائیشین 370“ کہے گئے اور اس کے بعد جہاز اپنے طے شدہ روٹ سے ہٹ کر بحر ہند کی طرف پرواز کرگیا۔ بعض حلقوں کی طرف سے یہ خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ آخری الفاظ کو پائلٹ فارق عبدالحمید نے کہے اور اس کے بعد وہ طیارے کو نامعلوم منزل کی طرف لے گئے۔
نیوزی لینڈ کے صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ کپتان ظاہری شاہ کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ آخری الفاظ کو پائلٹ نے نہیں بلکہ ان کے خاوند نے ادا کئے تھے۔ کپتان کے گھر سے فلائٹ سمیولیٹر پر بحر ہند کے فضائی راستوں کی مشق کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ان تمام حقائق کی بنیاد پر خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ طیارے کی تباہی کی اصل ذمہ داری کپتان ظاہری شاہ پر عائد ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے تمام انکشافات نئی کتاب ”گڈ نائٹ ملائیشین 370“ میں سامنے لارہے ہیں جس کی رونمائی 30 جولائی کو متوقع ہے۔