شکاری نے اژدھے کا پیٹ کاٹ ڈالا،اندر سے کیانکلا جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

شکاری نے اژدھے کا پیٹ کاٹ ڈالا،اندر سے کیانکلا جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ ...
شکاری نے اژدھے کا پیٹ کاٹ ڈالا،اندر سے کیانکلا جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) سانپوں کی زندگی کا ہر پہلو ہی حیرت سے بھرپور ہے لیکن گھنے جنگلوں میں پائے جانےوالے درجنوں فٹ لمبے اژدھے اپنی ناقابل یقین خوراک کی وجہ سے سب سے حیرتناک ہیں۔ یہ اژدھے ہر طرح کے جانوروں کو کھاتے ہیں اور حتیٰ کہ دوسرے اژدھوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔ اگر آپ کو اس بات پر یقین نہ آئے تو یہ ویڈیو ضرور دیکھئے جس میں شکاریوں نے ایک اژدھے کا پیٹ چاک کرکے اس میں موجود ایک اور مکمل اژدھے کا انکشاف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سرحد پر تعینات پولیس اہلکار کو اس گاڑی کے بمپر میں کیا چیز چھپی ملی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
 ان شکاریوں کو جنگل میں ملنے والے اژدھے کے پیٹ کے غیر معمولی ابھار نے اپنی جانب متوجہ کیا تو انہوں نے حقیقت جاننے کے لئے اس کا پیٹ چاک کیا اور ان مناظر کی سات منٹ پر مبنی ویڈیو بھی بنائی۔ کالے اژدھے کے پیٹ سے نکلنے والے دھاری دار اژدھے کو اس کے ساتھ پڑا دکھایا گیا ہے اور یہ بات یقیناً حیرت انگیز ہے کہ سانپ سانپوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -