یمن؛ باغیوں کا دارلحکومت کے ہوائی اڈے پر قبضہ ،صدر ہادی ملک چھوڑکر فرار

یمن؛ باغیوں کا دارلحکومت کے ہوائی اڈے پر قبضہ ،صدر ہادی ملک چھوڑکر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 صنعا (آن لائن ) یمن میں صدر عبد ربو منصور ہادی کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا ہے اور وہ باغیوں کے دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے پر قبضے کے باعث سمندر کے راستے ملک سے نکل گئے ہیں۔یمنی حکام کے مطابق حوثی باغیوں نے صنعا پر قبضے کے بعد صدر منصور ہادی کے سر کی قیمت مقرر کر دی تھی۔ صدر رواں ماہ کے آغاز پر ملک کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں موجود تھے۔ جہاں سے وہ اور انکے قریبی ساتھی دو کشتیوں پر سوار خلیج عدن کے راستے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔ صدر منصور ہادی امریکا اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ ہیں جبکہ حوثی باغیوں کو سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حمایت حاصل ہے۔  جنہیں تیس برس حکومت کے بعد دو ہزار گیارہ کے عرب انقلاب میں اقتدار چھوڑنا پڑا۔

مزید :

عالمی منظر -