ایف بی آئی کو معلومات کے تبادلے کے نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،نائن الیون نظرثانی کمیشن

ایف بی آئی کو معلومات کے تبادلے کے نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،نائن ...

واشنگٹن (اے پی پی) نائن الیون نظرثانی کمیشن نے جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے وفاقی بیورو آف انویسٹیگیشن کو خفیہ معلومات کے تبادلے کے نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر کے حملوں کے بعد ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کثیرالجہتی ہیں اور ان میں ٹیکنالوجی اور سائبر حملوں جیسی چیزیں بھی شامل ہو چکی ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی قانون نافذ کرنے والے اقدامات میں مستعد ہے، تاہم خفیہ پروگرامز، تجزیوں اور ہیومن انٹیلیجنس کے شعبوں میں اس ادارے کو بہتری لانا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر