روسی راکٹ کے زریعے جنوبی کوریا کا مواصلاتی سیارچہ زمینی مدار میں پہنچادیا گیا

روسی راکٹ کے زریعے جنوبی کوریا کا مواصلاتی سیارچہ زمینی مدار میں پہنچادیا ...

سیول (اے پی پی)روسی خلائی راکٹ’دنیپر‘کے زریعے جنوبی کوریا کا مواصلاتی سیارچہ کومپ سیٹ ۔3اے کامیابی سے زمینی مدار میں پہنچایا گیا۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ’دنیپر راکٹ ‘روس کے خلائی مرکز اورنبرگ سے جنوبی کوریا کا مواصلاتی سیارچہ لیکر مشن پر روانہ ہوا اور مقررہ وقت میں مواصلاتی سیارچہ کو زمین کے گرد مدار میٰں پہنچا دیا۔ مواصلاتی سیارچہ کومپسیٹ ۔3اے کوریا ائرو سپیس انسٹی ٹیوٹ نے دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیا تھا۔

980کلو گرام وزنی سیارچہ زمین کی بیرونی سطح کی سکیننگ کیلئے اوپٹو الیکٹرانک آلات سے لیس ہے۔سیارچے کی تیاری پر 243ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے اور چار سال کیلئے کار آمد ہو گا۔

مزید : عالمی منظر