پاکستان مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مہم چلائے ،عبدالرشید ترابی
کولالمپور(آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم چلائے ،عالمی اور اسلامی ممالک کشمیرکے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید اور حمایت کرتے ہیں،پوری دنیامیں بھارت کو ایک ملک بھی نہیں ملے گا جو اس کے ناجائز موقف اورقبضے کو تسلیم کرے کشمیریوں کے حق خو دارادیت کی حمایت پوری دنیا میں موجودہے اس پوٹنشل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،پاکستان پوری دنیا میں موجود اپنے سفارت کاروں کو متحرک کرے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملائیشیا میں پاکستان کے سفیر سید حسن رضا سے اہم ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو ملائیشیا میں ہر سطح پر اجاگرکرنے کی ضرورت ہے یہاں کے عوام اور پارٹیاں کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ ان کی اس حمایت کو مسئلے کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈلوانے کے لیے فریم ورک کی ضرورت ہے ملائیشیا میں تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے بھی سفارت خانے اور اس کے عمل کو کام کرنے کی ضرورت ہے پاکستان اور کشمیر سے طلبہ کے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے کے لیے بھی مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے ملائیشیا کے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے میڈیا کے محاذ پر کام کو مربوط کیا جائے تا کہ یہاں کے عوام کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں اہل دانش اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں سے بھی رابطے بڑھانے کے لیے حکمت عملی اپنانی ہونی ،حزب اسلامی ملائیشیا سمیت دیگر پارٹیاں اور ادارے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں ان کو بھی مربوط کیا جائے تاکہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ملائیشیا میں جس طرح ترقی کی ہے اور اپنا مقام بنایا ہے اس سے بھی استفادہ کرنا چاہیے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بھی برؤکار لا کر ہنر مند کشمیریوں اور پاکستانیوں کو یہاں کام کرنے کے لیے لایا جائے تا کہ وہ ملک کے لیے زرمبادلہ کا باعث بن سکیں اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے پاکستانی سفیر کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور سیلاب سے متاثر ہونے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہمارے دورے کے بعد بھارتی سفارت کار متحرک ہو جاتے ہیں اور وہ کشمیر پر ہونے والی پیش رفت کوزائل کرتے ہیں اس لیے پاکستان کے سفارت کاروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اثرات کو سمیٹیں، اس موقع پر پاکستان کے سفیر سید حسن رضا نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے مواقعوں پر پروگرامات کرنے سے بھی بڑھ کر پورے سال میں مربوط پروگرامات اور اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ ملائیشیا سمیت دنیا بھر میں عوام کو بھارتی مظالم سے آگاہ رکھا جائے سفیر نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ پہلے سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یکسوئی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی وہ اس کام کو ترجیح بنا کر کام کریں گے تارکین وطن کے مسائل اور طلبہ کے داخلوں کے حوالوں سے بھی سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس حوالے سے اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں گے ۔