امریکا نے داغستان کے عسکریت پسند رہنماء کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

امریکا نے داغستان کے عسکریت پسند رہنماء کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (اے پی پی)امریکا نے شمالی قفقاز کی روسی ریاست داغستان کے عسکریت پسند رہنماء الیاس خاب کیبیکوف کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔عسکریت پسند رہنماء الیاس خاب کیبیکوف المعروف علی ابو محمد کا تعلق داغستان سے ہے اور اسے 2007 میں اسلامی شدت پسند تنظیم کی جانب سے قفقاز کی شمالی ریاستوں کا امیر مقرر کر دیا گیا۔روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیبکوف کو گزشتہ سال مارچ میں سابق باغی رہنماء دوکو عمروف کی ہلاکت کے بعد شمالی قفقاز کا امیر مقرر کر دیا گیا تھا۔امریکی وزارت خزانہ نے کیبکوف کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے امریکا میں اس کے اثاثے منجمد کردئیے اور امریکی شہریوں کی جانب سے اسے کسی بھی قسم کی مالی معاونت کی فراہمی پر پابندی عائد کردی۔

مزید :

عالمی منظر -