بارک اوبامہ کا یمن میں حوثی قبائل کے خلاف بالواسطہ کارروائی کا اعلان

بارک اوبامہ کا یمن میں حوثی قبائل کے خلاف بالواسطہ کارروائی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بارک اوبامہ نے یمن میں حوثی قبائل کے خلاف بالواسطہ کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے خلیج تعاون کو تل کی قیادت میں خوشی باغیوں کے خلاف آپریشنز میں مکمل لاجسٹک اور انٹیلی جنس تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں براہ راست فوجی کارروائی میں حصہ نہ لیتے ہوئے واشنگٹن نے فوجی اور انٹیلی جنس امداد کی فراہمی کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ پلاننگ سیل قائم کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی درخواست پر یمنی باغیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے یمن کے منتخب صدر کے خلاف حوثی باغیوں کی مسلح کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح کارروائیوں سے یمن میں عدم استحکام اور عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منصورہادی اور علاقائی پارٹنرز کے ساتھ مسلسل رابطے کررہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -