جرمن وِنگز متعدد پائلٹوں کا حادثے کے سوگ میں جہاز اڑانے سے انکار

جرمن وِنگز متعدد پائلٹوں کا حادثے کے سوگ میں جہاز اڑانے سے انکار

 برلن (اے پی پی) جرمن وِنگز کے مسافر طیارے کے حادثے کے بعد اس ادارے کے متعدد پائلٹس نے حادثے کے سوگ میں جہاز اڑانے سے انکار کر دیا۔ جرمن ونگز کی مالک کمپنی لْفتھانزا کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق لْفتھانزا کی باقی پروازیں معمول کے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ پائلٹس کا کہنا ہے کہ انہیں اس سانحے کا شدید صدمہ ہے اور وہ پرواز کے متحمل نہیں ہیں۔ منسوخ ہونے والی جرمن ونگز کی پرواز کو شہر ڈْسلڈورف سے بارسلونا جانا تھا۔ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بارسلونا سے ڈْسلڈورف آ رہا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے کے شکار افراد میں کم از کم 72 جرمن اور کم از کم 42 ہسپانوی شہری شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر