تھائی حکومت کا غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے مقامی سطح پر 1.75بلین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

تھائی حکومت کا غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے مقامی سطح پر 1.75بلین ڈالر قرض لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ کی حکومت نے سڑکوں کی تعمیر اور آبی منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے مقامی سطح پر 1.75بلین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر خزانہ سومائی فسی نے بتایا ہے کہ حکومت نے 57بلین باہت (1.75بلین ڈالر) کا قرضہ مقامی سطح سے لینے کا فیصلہ کیا ہے جن سے نکاسی آب کے منصوبے اور سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ۔
مذکورہ منصوبہ رواں مالی سال میں کل 80بلین باہت تک قرضہ لینے کے ایک پلان کا حصہ ہے ۔ تھائی لینڈ کا نیا مالی سال ستمبر سے شروع ہوتا ہے ۔

مزید :

کامرس -