کراچی سٹاک مارکیٹ، مند اجاری انڈیکس 407پوائنٹس کمی سے 30679پر بند

کراچی سٹاک مارکیٹ، مند اجاری انڈیکس 407پوائنٹس کمی سے 30679پر بند

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے ۔جمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی چار نفسیاتی حدیں بیک وقت گرگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں80ارب49کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت160.39فیصدزائد جبکہ85.99حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ ،توانائی اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31359پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 407.54 پوائنٹس کمی سے 30678.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر357 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے36 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ307کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں80ارب 49کروڑ84لاکھ78ہزار563روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 68 کھرب44ارب 39کروڑ75لاکھ 19 ہزار 556 روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 25کروڑ83لاکھ 24ہزار 500شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں15کروڑ91لاکھ18ہزار280 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت33.50روپے اضافے سے703.50روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت8.40روپے اضافے سے9990.90روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت158.10روپے کمی سے3100.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت53.50روپے کمی سے1016.50روپے ہوگئی ۔جمعرات کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں3کروڑ39لاکھ84ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے کمی سے6.89روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2کروڑ21لاکھ33ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت80پیسے کمی سے 8.81 روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس195.17پوائنٹس کمی سے 19601.32پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1032.53پوائنٹس کمی سے 50346.87جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس257.72پوائنٹس کمی سے 21976.45پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس