اوپنرز کی جانب سے لمبی اننگز نہ کھیلنا میچ میں شکست کی وجہ بنا:دھونی

اوپنرز کی جانب سے لمبی اننگز نہ کھیلنا میچ میں شکست کی وجہ بنا:دھونی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ اوپنرز کی جانب سے لمبی اننگز نہ کھیلنا میچ میں شکست کی وجہ بنا ہے، سیمی فائنل ہارنے پر افسوس ہوا تاہم یہ کھیل کا حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ با?لرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آسٹریلیا کو زیادہ رنز بنانے سے روک لیا تھا تاہم آخری اوورز میں کچھ زیادہ رنز بن گئے تاہم آسٹریلیا کا مجموعہ قابل حصو ل تھا جو بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں گرنے سے ٹیم دبا? میں آ گیا اور رن ریٹ میں اضافہ ہو گیا اور کسی بھی کھلاڑی کے کریز پر کھڑے نہ ہونے سے میچ ہار گئے۔ دھونی نے سٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے سپورٹ ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ بھارتی شائقین کرکٹ اس شکست پر سیخ پا ہیں تاہم یہ کرکٹ ہے اور اس میں کسی ایک ٹیم کو ہی جیتنا ہوتا ہے۔ بھارتی ٹیم نے فائنل میں پہنچنے کیلئے بھرپور کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ناکام رہے۔